ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے میتیں وصول کرنے کے لیے ایمبولینسیں واہگہ بارڈربھیجی گئیں۔فائل فوٹو
ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے میتیں وصول کرنے کے لیے ایمبولینسیں واہگہ بارڈربھیجی گئیں۔فائل فوٹو

سرجانی ٹاﺅن میں5 نوجوان تالاب میں ڈوب گئے

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن کے سیکٹر اے میں تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 5 نوجوان جاں بحق ہو گئے،پانچوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں اور ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن کے سیکٹراے میں تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 5 نوجوان جاں بحق ہو گئے،پانچوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کرعباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ڈی ایس پی ایڈمن ویسٹ زون ناصر بخاری کے مطابق سیکٹر 7 اے میں واقع زیرِ تعمیر رہائشی پروجیکٹ کی بیسمنٹ کے لیے کھودے گئے گڑھے میں پانی جمع ہو گیا تھا جبکہ کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعمیراتی کمپنی نے کام ادھورا چھوڑ دیا تھا اور پروجیکٹ خالی پڑا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گرمی کی شدت کے باعث یہ بچے گڑھے میں جمع ہونے والے پانی میں نہانے کے لیے اترے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

جاں بحق بچوں کی شناخت 9 سالہ اسید احمد، اس کے بھائی 13 سالہ مقصود احمد، 14 سالہ زبیر، 13 سالہ ارمان طاہر اور 11 سالہ عبداللّٰہ کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

ڈی ایس پی ایڈمن ویسٹ زون ناصر بخاری نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے، ایک بچہ بچ گیا ہے، جس کے بیان سے صحیح صورتِ حال سامنے آئی ہے۔