شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشتگردمارے گئے جبکہ ایک دہشتگرد کو حراست میں لے لیا،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید اور5 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسزنے شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی ،دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرخیسوراورڈوسالی کے علاقوں میں کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسزکے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کردی.
آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران مقابلے میں9دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتارکرلیاگیاجبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے2جوان شہیداور5زخمی ہوئے،شہید لانس نائیک عبدالوحید کا تعلق مظفرآباد اورسپاہی سکم داد کا ایبٹ آباد سے ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق لانس نائیک عبدالوحید کی عمر29 برس اورتعلق مظفرآباد سے تھا، سپاہی سکم داد کی عمر33 برس اورتعلق ایبٹ آباد سے تھا۔