کچھ لوگوں نے معاملے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، ان کے اپنے دامن پر داغ لگے ہیں۔فائل فوٹو
کچھ لوگوں نے معاملے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، ان کے اپنے دامن پر داغ لگے ہیں۔فائل فوٹو

چھوٹے تاجروں کاتین ماہ کا بجلی بل حکومت ادا کریگی

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہرنے کہا ہے کہ چھوٹے کاروباروالوں کے امدادی پیکج میں تین ماہ کا بجلی کابل حکومت دے گی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاروبار والوں کے لیے امدادی پیکج کا اجرا کر رہے ہیں جس میں کم آمدنی والے دیہاڑی دار افراد رجسٹریشن کراسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 40 سے 60 لاکھ افراد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم تقسیم کریں گے اور امدادی پیکج کے لیے 75 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ اس پالیسی سے 5 کلو واٹ کمرشل کنشکن والے کاروبار اور 70 کلو واٹ والے صنعتی کنکشن مستفید ہوں گے، اس سے ملک کے 95 فیصد کاروباروں اور 80 فی صد صنعتوں کو فائدہ ہوگا، ان کاروباروں کے پچھلے سال مئی، جون اور جولائی کے بجلی کے بلز کی جتنی مجموعی رقم بنتی تھی، اتنی رقم ان کے مئی کے بلز میں لوڈ کردی جائے گی تاکہ وہ بجلی استعمال کرسکیں اور انہیں بلز نہ ادا کرنے پڑیں، یہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں صرف تین ماہ کے لیے نہیں بلکہ 6 ماہ تک موجود رہے گی کیونکہ کاروبار تو ابھی بند پڑے ہیں۔

حماد اظہرکا کہنا تھا کہ جب بھی کاروبار شروع ہوگا وہ اس رقم سے فائدہ اٹھاسکیں گے، 32 لاکھ کمرشل کنکشن اور4 لاکھ چھوٹی صنعتیں مستفید ہوں گی، اس پیکیج کا حجم 50 ارب روپے ہے جو آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اورکراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوگا، وزارت خزانہ ان محکموں کو ادائیگی کرے گی۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ یہ پیکج کل منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جبکہ وزارت صعنت اور احساس پروگرام مل کر رپورٹ کا اجرا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیکج کے تحت چھوٹے کاروبار والوں کا تین ماہ کا بل حکو مت دے گی۔ پیکج کا اطلاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر بھی ہو گا۔حماد اظہرنے کہا کہ ملازمت سے فارغ کیے گئے افراد بھی پورٹل پر رجسٹر ہوسکیں گے۔