ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا۔
کے مطابق ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا،فیصل ایدھی کا دوسراٹیسٹ27 اپریل کو ہوا تھا،فیصل ایدھی کا پہلا ٹیسٹ21 اپریل کو پازیٹو آیا تھا۔
واضح رہے کہ فیصل ایدھی نے چند روز قبل اسلام آبادمیں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی،وزیراعظم سے ملاقات کے بعد فیصل ایدھی نے کورونا ٹیسٹ کرایاتھاجو مثبت آیا تھا،فیصل ایدھی ،ایدھی ہوم اسلام آباد میں آئسولیشن میں موجود ہیں ۔
فیصل ایدھی میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی احتیاط کورونا ٹیسٹ کرایا تھا کو منفی آیا تھا۔