حکومت نے 4 مئی سے نادرا دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے، فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نادرا دفاتر کھولنے کی اپیل کی تھی۔ دفاتر بند ہونے سے کورونا ریلیف آپریشن متاثر ہو رہا تھا۔
دفاتر کیلیے خصوصی ایس او پی وزارت داخلہ تشکیل دے گی، صرف ضرورت کے مطابق عملے کو ہی دفاتر آنے کی اجازت ہو گی۔