حکومت نے ملک بھر میں اندرونِ شہر ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کے لیے ایس اوپی بنائی جائے گی۔
وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹراجلاس میں تمام صوبوں نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت کردی۔
اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے مختلف تجاویزپرغورکیا گیا۔ سندھ حکومت نے تجویز دی کہ مکمل کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے بجائے مرحلہ وارکیا جائے اور دیہی علاقوں میں دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ سمیت دیگر صوبوں نے وزیر ریلوے کی تجویز کی مخالفت کی ،سندھ حکومت نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے، انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کیلیے ایس او پیز بنائے جائیں گے جبکہ انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بحالی کی مخالفت کی گئی۔
اجلاس میں لاک ڈاﺅن میں نرمی،کاروباری سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق مختلف تجاویزپر غورکیاگیا،سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں چھوٹی مارکیٹس کھولنے کی تجویزدی،سندھ حکومت نے کہاکہ مکمل کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی بجائے مرحلہ وارکی جائیں ،دیہی علاقوں میں کاروبار بحال کیا جائے ۔
لاک ڈاﺅن اور پابندیوں پر تجاویزپرحتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمرنے بتایا وزیراعظم کاروباری سرگرمیوں کی فوری بحالی کے حق میں نہیں ،سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ تمام عید اورایام عید کے حوالے سے بھی ایس او پیز بنائے جائیں ،وفاق کی سفارشات پیش کرنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے وزراکا اجلاس طلب کرلیا۔