وزارت خزانہ نے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزرات خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کو 30 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی جو بینکوں کے ذریعے قرضے کی صورت میں ادا کی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کو روزگار سے نہ نکالنے کی یقین دہانی پر قرضہ دیا جائے گا لیکن یہ ان ایس ایم ایز کو دیا جائے گا جن کا ٹرن اوور 2 ارب روپے تک ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ چھوٹے اور درمیان کاروبارکو اگلے تین ماہ کے تنخواہوں کے اخراجات بھی فراہم کیے جائیں گے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سٹیٹ بینک کی ری فنانس اسکیم کے تحت اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ رسک شیئرنگ کرنا ہے اور اس اسکیم کی مانیٹرنگ بھی اسٹیٹ بینک کرے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق اس اقدام کے تحت وفاقی حکومت بینکوں کے اصل قرض کا 40 فیصد نقصان خود برداشت کرے گی۔