قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرکی کورونا وائرس سے طبیعت بگڑگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اب ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے ۔
ترجمان اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق اسد قیصر خود کو بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں، کل تک ہسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے کیونکہ بخار ختم ہوچکا جبکہ سینے میں معمولی انفیکشن ہے اور کھانسی پہلے سے بہتر ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 30 اپریل کو کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے گھر میں آئیسولیشن اختیارکرلی تھی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے اسد قیصر کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کے لیےدعاگو ہوں۔سپیکرقومی اسمبلی نے خصوصی دعاوں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔