گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وبائی امراض ایکٹ 2014 کے ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی ۔
آرڈیننس کے مطابق کسی ادارے ميں متاثرہ فرد کی وجہ سے وائرس پھيلا توجرمانہ ہوگا۔ جرمانہ وائرس پھيلانے والے کورونا کےمريض يا ادارے پرعائد کيا جائے گا۔
متن میں درج ہے کہ جرمانہ کم سے کم 2لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے تک ہوگا۔ فرد یا ادارے کی طرف سے مسلسل خلاف ورزی پر جرمانے کی شرح میں اضافہ ہوگا۔
آرڈیننس کا مسودہ 27 اپریل کو سندھ کابینہ اجلاس میں منظورکیا گیا تھا جس پر گورنر سندھ نے دستخط کر دیے ہیں۔ سندھ اس قسم کا آرڈیننس منظور کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔
صوبے میں ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کا مقصد کورونا میں رکاوٹ اور پھیلاؤ کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا ہے۔