اپوزیشن لیڈر کو لیگل نوٹس بھیجے مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا۔فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر کو لیگل نوٹس بھیجے مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا۔فائل فوٹو

نویں جماعت کے طلبہ کو3 فیصد اضافی نمبردیے جائیں گے۔سعید غنی

سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کے طلبہ کو امتحان کے بغیر ہی اگلی کلاسز میں پرموٹ کردیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے، صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، ایس او پیز پرعملدرآمد کرایا جائے گا کیونکہ ابھی تک حالات نارمل نہیں ہوئے۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ طلبہ کو گزشتہ برس کے رزلٹ کی پرسنٹیج کے حساب سے پرموٹ کیا جارہا ہے۔ نویں جماعت کے طلبہ نتائج کی بنا پر3 فیصد اضافی نمبروں کے ساتھ اگلی کلاس میں پرموٹ ہوں گے، مثال کے طور پراگرکسی طالبعلم کے 60 نمبر ہیں تو اس کو 63 نمبر دے کر پرموٹ کردیا جائے گا۔