کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے۔فائل فوٹو
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد38 ہزار سے تجاوز

لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے 1430 کیسز میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ 33 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں تاہم 10 ہزار155 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 13 ہزار700 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1430افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 38 ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ مزید 33 افراد جان کی بازی ہارگئے،اموات 814 تک جا پہنچی ہیں۔کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طورپر10 ہزار155 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ اب سندھ بن گیا ہے جہاں متاثر ہ افراد کی تعداد 14 ہزار 969 ہوگئی ہے ، پنجاب میں 13 ہزار914  کے پی کے میں 5 ہزار 423 ، بلوچستان میں 2310 ، اسلام آباد میں 866 ، گلگت بلتستان میں 501 اورآزاد کشمیر میں 105 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 284 ہو گئی ہے ، پنجاب میں 234 ،سندھ میں 254 ، بلوچستان میں 30،اسلام آباد میں سا، گلگت بلتستان میں چار اورآزاد کشمیر میں ایک شخص وائرس کے باعث انتقال کر گیا ہے۔

کورونا وائرس سے لوگ صحت یاب ہو رہے ہیں اور سب سے زیادہ مریض اس وقت پنجاب میں صحت یاب ہوئے ہیں جن کی تعداد 4 ہزار720 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 3073 ، کے پی کے 1505 ، اسلام آباد 100، گلگت بلتستان 339 ، بلوچستان 342 اورآزاد کشمیر میں 76 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔