پاکستان میں لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد سے کورونا وائرس کے مزید 1841 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ہزار957 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 1841 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 43 ہزار 966 ہو گئی ہے جبکہ 36 افراد انتقال کر گئے ہیں اور اموات 939 ہو گئی ہیں تاہم 12 ہزار 489 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادی کیسز صوبہ سندھ میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 17 ہزار241 ہو گئی ہے جن میں سے 4489 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 280 افراد انتقال کرگئے ہیں ۔
سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ 15 ہزار 976 کیسز ہیں جن میں سے 273 جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 4974 صحت یاب ہو کرگھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ 334 اموات کے پی کے میں ہوئی ہیں تاہم مریض 6 ہزار 230 ہیں جن میں سے 1944 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں ۔
بلوچستان میں اب تک 2 ہزار 820 افراد میں کورونا وائرس کی شناخت ہوئی ہے جن میں سے 524 صحت یاب ہوئے ہیں تاہم 38 افراد دنیا سے چل بسے ہیں ۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1034 ہو گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک 550 کیس سامنے آئے ہیں ، وفاقی دارالحکومت میں اب تک 9 اموات ہوئی ہیں اور 113 افراد ٹھیک ہو گئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 4 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں تاہم 368 صحت یاب ہوئے ہیں ۔آزاد کشمیر میں اب تک 115 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 77 صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔