ضلعی انتظامیہ نے شاپنگ مالزکھولنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔فائل فوٹو
ضلعی انتظامیہ نے شاپنگ مالزکھولنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے حکم پراسلام آبادکے تمام شاپنگ مالزکھول دیے گئے

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعداسلام آبادکے تمام شاپنگ مالزکھول دیے گئے،ضلعی انتظامیہ نے شاپنگ مالزکھولنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ،ضلعی انتظامیہ نے تمام ہیئرسیلونزاورباربرشاپس بھی کھولنے کی اجازت دیدی۔

واضح رہے کہ کورونا ازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے ہفتہ اوراتوارکوکاروباری سرگرمیاں بندرکھنے کافیصلہ کالعدم قرار دیدیا،عدالت نے کہاکہ کاروباری سرگرمیاں ہفتہ،اتوارکوبندکرناآئین کی خلاف ورزی ہے،پنجاب اوراسلام آبادشاپنگ مالزکھولنے کاارادہ رکھتے ہیں۔

سندھ میں شاپنگ مالزبندرکھنے کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی،سندھ شاپنگ مالزکھولنے کیلیے وفاقی حکومت سے رجوع کرے،اجازت کے بعدصوبے شاپنگ مالزکھولنے میں رکاوٹ پیدانہ کریں۔

عدالت نے کہاکہ 2 دن کاروباربندش کاحکم آرٹیکل 4، 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے،پنجاب میں شاپنگ مال فوری طورپرآج ہی سے کھلیں گے،سندھ شاپنگ مال کھولنے کیلیے وزارت صحت سے منظوری لے گا،توقع ہے وزارت صحت رکاوٹ پیدانہیں کریگی اورکاروبارکھول دےگی۔ عدالت نے حکم دیا کہ تمام مارکیٹس میں ایس اوپیز پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے،ایس او پیزپرعملدرآمدکے حوالے سے متعلقہ حکومتیں ذمہ دارہوں گی۔