قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزارت خارجہ کےافسروں اوراہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈکااجلاس ہوا جس میں وزارت خارجہ کے افسروں اوراہلکاروں کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دے دی گئی۔
ملزمان پرجکارتہ میں پاکستان سفارت خانے کی عمارت فروخت کرکے قومی خزانے کونقصان پہنچانے کاالزام ہے۔نیب اجلاس میں اکرم درانی،عارف ابراہیم،جاب ٹیسٹنگ سروس وغیرہ کے خلاف تین تحقیقات کی بھی منظوری دے دی گئی۔
چیئرمین نیب نے رخسانہ بنگش کے بیٹے عمر منظوراوردیگرکے خلاف تین انکوائریوں کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں وزارت مذہبی امورکےافسروں کیخلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دیتے ہوئے ایف بی آرافسروں کیخلاف انکوائری نیب راولپنڈی کو ریفربیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔