متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 تک پہنچ گئی۔فائل فوٹو
متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 تک پہنچ گئی۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا نے شدت اختیارکرلی،اموات1003 ہو گئیں

ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1003 سے تجاوزکرگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 46915 تک پہنچ گئی ۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 345 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ سندھ میں 316 اور پنجاب میں 290 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 38، اسلام آباد 9، گلگت بلتستان میں 4 اورآزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر4 لاکھ 14 ہزار 254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 139 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 ہزار915 ہو گئی ہے۔31 ہزار 812 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جبکہ 13 ہزار101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 46 افراد کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے جوایک دن میں ملک میں اس وائرس کے ہاتھوں ہپونے والا سب سے برا جانی نقصان ہے۔ اس طرح ملک میں مجموعی اموات 1003 ہوگئی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 345 اموات ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 316، پنجاب میں 290، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 9 اور گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 18 ہزار964 ہے، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں کورونا کیسز 16 ہزار 685 ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 554، بلوچستان میں 2 ہزار 885 کیسز، اسلام آباد میں ایک ہزار 138، گلگت میں 556 اورآزاد کشمیر میں 133 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔