عمرکوٹ پولیس نے نایاب نسل کےقیمتی 18 ہرن اسملنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی، عمرکوٹ پولیس نے سامارو موڑ چیک پوسٹ پرچیکنگ کے دوران ایک کار سے 18 نایاب نسل کے ہرن برآمد کرلیے، پولیس نے تین افراد اوربرآمد کیے گئے،ہرن کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
عمرکوٹ پولیس نے سامارو موڑپرچیکنگ کےدوران گاڑی نمبرBLL -645گاڑی کوچیکنگ کےلیےروکاتوگاڑی میں سے نایاب نسل کے اٹھارہ قیمتی ہرن برآمد کرکے تین افراد جن میں اویس پٹھان، ذیشان شیخ، کاشف شامل ہے کو اپنی تحویل میں لےلیا۔
بتایاجارہاہے کہ یہ نایاب نسل کےہرن صحرائے تھرسے حیدرآباد اسملنگ کیے جارہے تھے یہ امر قابل ذکرہےکہ صحرائے تھرسے ہرن کے شکار اوراسمگلنگ کے باعث ہرن کی نسل کوشدید خطرات لاحق ہیں۔
مارکیٹ میں ایک نایاب نسل ہرن کی قیمتی جوڑی اسی ہزارسے ایک لاکھ روپے تک کی فروخت کی جاتی ہے اورکچھ شکاری حضرات ہرن کا شکارکرکے ہرن کا گوشت پندرہ سو سے دوہزار روپے تک فروخت کیاجاتاہے۔