سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو
سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو

عیدالفطر24 مئی کو ہوگی۔ فواد چوہدری نے پیشگوئی

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیشگوئی کی ہے کہ عیدالفطر24 مئی کو ہوگی۔

فواد چوہدری نے سمندر پار پاکستانی صحافیوں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ قمری کیلنڈر کے حساب سے رواں برس عیدالفطر  24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن اور مفتی پوپلزئی اپنے الگ الگ راستوں پر کھڑے ہیں، ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی عملی اہمیت باقی نہیں رہ جاتی۔ چاند کسی کے کہنے پراپنا مدار تبدیل نہیں کرتا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے چاند پر لمبے عرصے تک رہنے والا مشن بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے، مستقبل میں مولوی صاحبان کیلیے چاند پرعید کرنا بڑا چیلنج بن جائے گا۔

ترک ڈرامے کی پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشریات کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ہیروز پر بھی ڈرامے بنانے چاہئیں لیکن ترک اور اسلامی تاریخ کو سمجھنا بھی ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔