ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2193 کیسز سامنے آئے ہیں اور32 افراد وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق لاک ڈاﺅن کھلنے کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گیاہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں سب سے زیادہ 15 ہزار 346 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2193 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 49 ہزار51 ہو گئی ہے جبکہ مزید 32 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اوراموات 1037 ہو گئیں ۔ 32 ہزار 919 مریض اس وقت اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جبکہ 14 ہزار155 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 افراد کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے۔ اس طرح ملک میں مجموعی اموات 1017 ہوگئی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 351 اموات ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 336، پنجاب میں 297، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 10 اور گلگت بلتستان میں 4 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 19 ہزار924 ہے۔ دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں کورونا کیسز17 ہزار382 ہوگئے۔
علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں 6 ہزار815، بلوچستان میں 2 ہزار 968 کیسز، اسلام آباد میں ایک ہزار 235 ، گلگت میں 579 اور آزاد کشمیر میں 148 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔