متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا ہے کہ وہ کے فور منصوبے پرازخود نوٹس لے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آج بڑے دیہات کا نقشہ پیش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی اکثریت کے ساتھ سندھ پر حکومت کی جا رہی ہے، سندھ کے شہری علاقے پسماندگی کا شکارہیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جعلی مردم شماری پر حکومت 12 سال سے حکومت کر رہی ہے، سندھ حکومت نے عوام کو پسماندگی کے سمندر میں دھکیل دیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرنے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 50 سال سے سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔