کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو
کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو

سندھ حکومت نےکرفیو کے نفاذ کا امکان مسترد کردیا

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں عید الفطرکے بعد کرفیو نافذ کرنے کے امکان کو مسترد کردیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں کرفیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں اوراحتیاطی تدابیراختیارکریں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی روک تھام کے حوالے سے حکومت کا ساتھ دیں اورغیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عید کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے پرنظرثانی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا ہے، عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیراختیارنہیں کی جارہیں اس لیے عید کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔