ثقلین مشتاق کی تقرری کااعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔فائل فوٹو
ثقلین مشتاق کی تقرری کااعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔فائل فوٹو

ثقلین مشتاق انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کے سربراہ مقرر

سابق اسپنرثقلین مشتاق کو پی سی بی میں انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کا سربراہ مقررکردیاگیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق اسپنرثقلین مشتاق کو پی سی بی میں انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کا سربراہ مقررکردیاگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ثقلین مشتاق کی منظوری دیدی ،ثقلین مشتاق کی تقرری کااعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے ہیڈآف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کا عہدہ پہلی بار متعارف کروایاہے،سابق اسپنرہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈآف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کے عہدے پرفائزہوں گے،ثقلین مشتاق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور اسپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ کام کرچکے ہیں۔