چین کےبعد پاکستان نےبھی بھارت کومنہ توڑ جواب دیدیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا، بھارتی جاسوس ڈرون رکھ چکری سیکٹرمیں گرایاگیا جو650میٹر پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا۔
#PakistanArmy troops shot down an Indian spying #quadcopter in Rakhchikri Sector along LOC.
The quadcopter had intruded 650 meters on Pakistan’s side of the #LOC. pic.twitter.com/ZARleWqaat— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 27, 2020
ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ بھارتی جاسوس ڈرون کو گرانے سے قبل وارننگ دی گئی،تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کہنا ہےکہ بھارت دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہاہے،پاکستان اپنی حدود میں کسی قسم کی ناپاک سرگرمیاں براداشت نہیں کرے گا۔
واضع رہے کہ رواں سال بھارتی ڈرونزنے تین بارپاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جنہیں پاک فوج نےمارگرایا۔