سندھ اسمبلی کے آٹھ اراکین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔
3 جون کو سندھ اسمبلی کا اجلاس شیڈول ہے جس میں شرکت کے لیے تمام اراکین کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
سیکریٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کرائے بغیرکسی رکن کو اسمبلی آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈپٹی اسپیکراوراسپیکر سندھ اسمبلی بھی کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔
سیکریٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی ہدایت پر تمام ارکان اسمبلی کوعمل کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد61 ہزار227 تک پہنچ گئی ہے اور1260 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔