کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ عید سے دو روز قبل گرکر تباہ ہو گیا تھا جس میں 97 مسافرجان کی بازی ہار گئے تاہم 2 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم اب اس کی تحقیقات میں اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایئر بس طیارہ سازکمپنی کی ٹیم بھی تحقیقات میں مدد کیلیے پاکستان میں موجود ہیں تاہم اس میں بڑی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ حادثے کے دوران گم ہو جانے والاطیارے کا ”وائس ریکارڈر“ ڈھونڈ نکالا گیا ہے ۔
تحقیقاتی ٹیموں نے حادثے کو سات دن گزر جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے نئے سرے سے اس کی تلاش شروع کی تاہم جب جہازکا ملبہ ہٹایا گیا تو یہ حادثے کی جگہ پر سے ہی مل گیا۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلیے وائس ریکارڈرکو ڈھونڈنا بہت ہی اہم تھا اس سے تحقیقات میں بہت زیادہ مدد ملے گی ۔
یاد رہے کہ وائس ریکارڈرکی تلاش کے دوران پی آئی اے کی جانب سے شہریوں کیلیے پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ شہری تباہ شدہ طیارے کا کوئی پرزہ نشانی کے طور پرنہ رکھیں، ہوائی جہاز کا کوئی بھی پرزہ ملے تو تحقیقاتی کمیٹی کے حوالے کردیں۔