پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 12 روپے تک کی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت47 روپے 44 پیسے سے کم ہو کر35 روپے 56 پیسے فی لیٹراور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 81 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے اضافے کے بعد 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 47 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 38 روپے 14 پیسے کم کردی گئی ہے۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت رات بارہ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ہے۔
ادھروزیراعظم عمران خان نے پیڑولیم مصنوعات میں کمی کے فیصلے کے بعد ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم نے پیٹرول ، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے جس کے بعد پاکستان میں جنوبی ایشیا میں سب سے سستا ایندھن دست یاب ہوگا۔
We have further reduced petrol, light diesel oil, kerosine oil prices. Now we have the cheapest fuel cost compared to other states in South Asia. India is almost exactly double. Bangladesh, Sri Lanka & Nepal are all 50 to 75 percent more expensive than us. pic.twitter.com/oD9wVMcZno
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 31, 2020
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیڑول پاکستان سے دگنا مہنگا جب کہ سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال میں یہ قیمتیں 50 سے 75 فی صد زائد ہیں۔