ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخارکا کہنا ہے کہ بھارت آئندہ چند ماہ کے دوران پاکستان کے خلاف کارروائی کا اسٹیج تیارکررہا ہے، بھارت سن لے کہ ہم تیار ہیں، کسی بھی فوجی مہم جوئی کےنتائج ہوں گے،آگ سے نہ کھیلا جائے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آگ سے نہ کھیلاجائے، بھارت سمجھ لے کسی بھی فوجی مہم جوئی کےنتائج ہونگے، بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ خطے میں تمام دیرینہ معاملات کا تعلق بھارت کےساتھ ہے، بھارت وہاں بھی مداخلت کررہاہے جہاں اس کی سرحدیں نہیں ملتیں۔ بھارت کیلئےجواب ہےکہ ہم تیار ہیں،بھرپورطاقت سے جواب دیں گے، بھرپور طاقت سےجواب کامظاہرہ بھارت نےپچھلے سال دیکھ لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتاہے،یواین مبصرگروپ کو مکمل آزادی ہے پاکستان سائیڈ پر جہاں چاہیں آجا سکتے ہیں، عالمی میڈیا کو کئی باران علاقوں میں لے کر جا بھی چکے ہیں، پاکستان نے کسی قسم کی رسائی سے انکار نہیں کیا، بھارت جوالزام لگارہاہےاس کےشواہد کاتو آج کل ہونا مسئلہ ہی نہیں، بھارت بھی یواین مبصر گروپ اورعالمی میڈیاکورسائی دےتوچیزیں بہت کلیئرہوجائیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایل او سی پرکچھ عرصے سےصورت حال بہت تشویش ناک ہے، پاکستان کی فوج بہت بہترطریقے سے جواب دےرہی ہے ، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 7سال کے بچے کوبھی معاف نہیں کیا، پاکستان کی کوشش ہوتی ہے کہ ایل او سی پر شہری آبادی نشانہ نہ بنے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کوبعض محاذوں پربڑی شرمندگی کاسامناکرناپڑا ہے، انہیں چین کیساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول معاملےپرسخت شرمندگی کاسامناہے، بھارت نیپال سرحد پر نقشوں میں بھی انہیں بڑی شرمندگی ہوئی ہے، بھارت میں اسلاموفوبیا کی اٹھنے والی لہرکو پوری دنیا نے محسوس کیاہے، وہاں کوروناتیزی سےپھیل رہاہے اورمعیشت کودھچکے لگ رہےہیں۔
انہوں نے کہاکہ راج ناتھ نےلائن آف ایکچوئل کنٹرول پرسوال کی اہمیت کم ظاہرکرنےکی کوشش کی۔ آنیوالے چند ماہ میں پاکستان پر جارحیت کرنے کیلیے اسٹیج بنایا جارہاہے، وزیراعظم ،آرمی چیف کئی بارکہہ چکے ہیں کہ بھارت فالز فلیگ آپریشن تیارکررہاہے، بھارتی سینیرملٹری قیادت باربارمبینہ لانچ پیڈسےدراندازی کی بات کرتی ہے، اس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر سوال اٹھتا ہے۔