سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے بتایا کہ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس سے متاثر تھیں جو جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔
مکیش چاولہ کے مطابق نند کے انتقال کی وجہ سے وزیر صحت سندھ آج کے اسمبلی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر وزرانے عذرا پیچوہو کی نند کے انتقال پر اظہارافسوس بھی کیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 4896 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد 89 ہزار 249 ہو گئی ہے جبکہ 68 افراد جان کی بازی ہارگئے اوراموات 1838 ہو گئی ہیں تاہم 31 ہزار 198 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں.