وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 634 ہوگئی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 388 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کراچی میں کوروناوائرس کے کیسسز کی تعداد 29 ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد 28 ہزار952 ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا کے آج 990 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور 93 ہزار 983 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار 935 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔