ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے22 ہزار650 ٹیسٹ ہوئے جس دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار671 ہوگئی جن میں سے 34 ہزار 355مریضوں نے اس وائرس کو شکست دیدی ۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجا ب میں کورونا کے مصدقہ مریض 38 ہزار 903 ہوگئے۔ اسی طرح سندھ میں 38 ہزار 108، خیبر پختونخوا میں 13 ہزار 487، بلوچستان میں 6 ہزار 516، اسلام آباد میں 5 ہزار329، آزاد کشمیر 396 اور گلگت بلتستان میں 932 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 2067 ہوگئی۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کے تعداد سب سے زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں اموات بھی سب سے زیادہ ہوئی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 715، سندھ میں 650، خیبر پختون خوا میں 575، بلوچستان میں 54، وفاقی دارالحکومت میں 52، گلگت بلتستان میں 13 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔