وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور وہ دو ہفتے کیلیے قرنطینہ میں چلے گئے ۔
ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق شیخ رشید احمد کو بظاہر کورونا کی علامات نہیں تاہم وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔
شیخ رشید نے بتایا کہ ان کے سیکریٹری کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا۔
وزیرریلوے نے بتایا کہ کورونا وائرس کی کوئی علامات تو نہیں ہیں لیکن وہ خود کو گھر میں آئسولیٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ہفتے بعد دوبارہ اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔