او پی ڈیزاور دوسرے وارڈز والاعملہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز میں شامل نہیں۔فائل فوٹو
او پی ڈیزاور دوسرے وارڈز والاعملہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز میں شامل نہیں۔فائل فوٹو

پنجاب حکومت کاپورے عملے کو اعزازی تنخواہ دینے سے انکار

پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کے پورے عملے کو اعزازی تنخواہ دینے سے انکار کردیا۔پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ کورونا کی وجہ سے اعزازی تنخواہ کا حقدار صرف وہ عملہ ہے جو کورونا وارڈز میں تعینات ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا کہنا ہےاو پی ڈیزاور دوسرے وارڈز والاعملہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز میں شامل نہیں اس لیے انہیں کورونا اعزازی تنخواہ نہیں دے سکتے۔

حکومتی مراسلے میں ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا کے خلاف فرنٹ ڈیسک پرلڑنے والے عملے کے نام جلد ازجلد محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکو بھجوا دیں۔

خیال رہے  پنجاب  حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے ایک اضافی تنخواہ کا اعلان کیا تھا۔