پاک فوج نے بھارتی فورسزکو منہ توڑ جواب دیا۔فائل فوٹو
پاک فوج نے بھارتی فورسزکو منہ توڑ جواب دیا۔فائل فوٹو

بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے دو خواتین اور دو بچے زخمی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پرسیزفائر کی خلاف ورزی جاری،بلااشتعال فائرنگ سے دو خواتین اور دو بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا، پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج نے جندروٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ڈیرہ شیرخان، سندھارا اور بمروچ گاوں پر فائرنگ کی، پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ زخمیوں میں سندھارا گاوں سے 26 سال کی نسرین اور بمروچ گاوں سے7 سال کا منشی بھی زخمی ہوا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق ڈیرہ شیرخان سے 24 سال کی رابعہ اور7 سال کی مومنہ زخمی ہوئی ہیں۔