بلاول بھٹوکے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فائل فوٹو
بلاول بھٹوکے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کیخلاف کیس نمٹا دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر بلاول بھٹو کا جواب قبول کرلیا اور کیس نمٹا دیا۔

لیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو کے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر سماعت ہوئی،ممبرپنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کی سماعت کی،بلاول بھٹوکے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹوکی جانب سے جمع جواب قبول کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔