کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو
کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو

سندھ میں کرونا کے مزید 33 مریض انتقال کرگئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں 2287 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 11819 ٹیسٹ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا صورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تک کل319231ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 57868 تک پہنچ گئی، آج کرونا کے مزید 33 مریض انتقال کرگئے، انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 886 ہوگئی، اس وقت 27737مریض زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 1498 مریض زیرعلاج ہیں، 633 مریضوں کی حالت تشویش ناک جبکہ 109 وینٹی لیٹرزپر ہیں، آج 1230 مریض صحتیاب ہوکرگھروں کو چلے گئے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 29245 ہوگئی ہے۔