آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں تھا۔ پہلے سے مشاورت ہوگئی تھی۔فائل فوٹو
آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں تھا۔ پہلے سے مشاورت ہوگئی تھی۔فائل فوٹو

بی این پی کی حکومت سے علیحدگی۔جہانگیر ترین نے ہاتھ دکھا دیا

بی این پی مینگل نے حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا  جس پر سینئر صحافی سلیم صافی نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور مینگل پارٹی کے درمیان جواشورٹی بانڈ تھا جس کے ذریعے باتیں ہوتی تھیں وہ جہانگیر ترین تھے ، جہانگیر ترین جب درمیان سے ہٹ گئے تو ان کو تسلی دینے کیلیے بھی پی ٹی آئی میں کوئی نہیں تھا جس کے باعث انہوں ے مجبور ہو کرحکومت سے اتحاد ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

نجی ٹی و ی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ بی این پی مینگل کا حکومت کے ساتھ جو معاہدہ ہوا اور جو مطالبات رکھے گئے یہ بات درست ہے کہ ان میں سے کسی پر بھی عمل نہیں ہوا، گمشدہ افراد ، سی پیک کے حوالے سے تحفظات اورترقیاتی بجٹ کے حوالے سے تحفظات کو دور نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں کے پی کے کی طرح بلوچستان کے حصے کو بھی مزید کم کر دیا گیاہے ، شروع دن سے مسئلہ یہ تھا کہ یہاں پر تواتحاد ہو گیا اورانہوں نے حکومت کو سپورٹ کیا لیکن بلوچستان میں اصل اپوزیشن کا کرداران کی ہی پارٹی ادا کر رہی ہے۔