چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات بند کردی ہیں۔ نیب۔فائل فوٹو
چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات بند کردی ہیں۔ نیب۔فائل فوٹو

چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے منظور

لاہورہائیکورٹ نے چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستیں سماعت کیلیے منظورکرلیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ،لاہورہائیکورٹ نے چودھری برادران کی درخواستیں سماعت کیلیے منظورکرلیں،لاہورہائیکورٹ نے نیب کو 6 جولائی کیلیے نوٹس بھیجتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو چیلنج کررکھا ہے ،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ چیئرمین نیب نے 20 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کاحکم دیا ،نیب کے کردار اورتحقیقات کو غلط اندازپرعدالتیں فیصلے دے چکی ہیں۔