ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

پٹرول بحران میں ملوث افراد کو گرفتارکیا جائے۔وزیر اعظم

پٹرول بحران کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی، وزیراعظم نے پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں اورذمے داران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول بحران کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی،رپورٹ عمر ایوب اور ندیم بابرکی جانب سے پیش کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پٹرول کی شارٹیج منصوعی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملوث افراد کو گرفتاراور ذخیرہ شدہ پٹرول مارکیٹ میں سپلائی کیاجائے ،وزیراعظم نے کہاکہ ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کر دیے جائیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 21 روز کا ذخیرہ یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے۔