جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔فائل فوٹو
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

امراض قلب ہسپتال کراچی میں فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی

این آئی سی وی ڈی اسپتال کراچی میں فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی ہو گیا، ڈاکٹر فہد کو پاؤں پردو گولیاں لگیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کی ایک روز قبل ایک ڈاکٹر سے بحث ہوئی تھی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کرنےوالا سی ٹی ڈی اہلکار ہے۔

قومی ادارے برائے امراض قلب کے سینئر ڈاکٹرفہد کوسی ٹی ڈی کے اہلکار کامران عرف کامی نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا،ملزم کو اسپتال سے فرار ہوتے وقت پولیس نےگرفتارکرکے تھانے منتقل کردیا تاہم ملزم  کیخلاف ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

صدر تھانے کی پولیس  کے مطابق  ملزم کامران گزشتہ روز اسپتال آیا تھا اورڈاکٹر پرکاش کے ساتھ بحث  ہوئی ، ایک روز بعد کامران  دوبارہ آیا اور اس نے ڈاکٹر پرکاش کا پوچھا، نہ ملنے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی  دو گولیاں لگنےسے ڈاکٹر فہد زخمی ہوگئے۔

ایسے وقت میں جب ڈاکٹر کورونا سے نمٹنے کیلیے فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کررہے ہیں  اسپتال میں فائرنگ کےواقعہ  سے ڈاکٹرزاورعملہ خوف وہراس میں مبتلا ہوگیا ہے۔