سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو
سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو

جسٹس یحییٰ آفریدی نے درخواست ناقابل سماعت قرار دی

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دےدیا۔ عدالت میں 7جج صاحبان نے ٹیکس معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس کمشنر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں کو نوٹس جاری کرے گا، انکم ٹیکس کمشنر60 روز میں ٹیکس معاملے سے متعلق کارروائی مکمل کرے گا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس کالعدم قرار دینے کا فیصلہ 10 ججز کا ہے، ایک جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریفرنس کیخلاف قاضی فائزعیسیٰ کی درخواست ناقابل سماعت قراردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقبول باقر منصورعلی شاہ آفریدی نے اضافی نوٹ لکھا جبکہ یحیٰ آفریدی نے جسٹس قاضی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔ دس رکنی بینچ میں سے سات ججوں نے اکثریتی فیصلہ دیا۔

ریفرنس کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔