وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ رواں سال مجموعی طورپر6 گرہن ہونے ہیں،رواں سال 4 چاندگرہن اور 2 سورج گرہن ہوں گے۔
وفاقی وزیر فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اس سال 6 گرہن ہونے ہیں ،4 چاند گرہن اور2 سورج گرہن،اس سال کا دوسراگرہن 14 دسمبر کو ہو گالیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ مکمل سورج گرہن سکھر اورگردونواح میں ہے باقی علاقوں میں جزوی گرہن ہے ،انہوں نے کہاکہ جب انسان کا علم بہت محدود تھا توتوہم پرستی بھی عروج پر تھی ،جو چیز پسند آتی تھی اسے خوش قسمتی ،جس سے خوف آتا تھا اسے عذاب سے جوڑ دیا جاتا تھا۔
جب انسان کا علم بہت محدود تھا تو توہم پرستی بھی عروج پر تھی، ہر شے جو پسند آتی تھی اسے خوش قسمتی اور جس چیز سے خوف آتا تھا اسے عذاب سے جوڑ دیا جاتا تھا، گرہن بھی ایسا ہی عمل تھا، اب سائنس نے گرہن کی قلعی کھول دی ہے تو اس سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں بھی آخری سانسیں لے رہیں ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 21, 2020
فواد چوہدری نے کہاکہ گرہن بھی ایساہی عمل تھا اب سائنس نے گرہن کی قلعی کھول دی ہے ،گرہن سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں بھی آخری سانسیں لے رہی ہیں ۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں سورج گرہن ہوا جس کا آغازگوادر سے ہوا جسے ملک بھر میں دیکھا گیا اور ملک کے کچھ شہروں میں گرہن کے باعث اندھیرا چھا گیا تھا۔