کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے وڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ایک ہفتے میں جمہوری وطن پارٹی سے کیے گئے معاہدے پرعملدرآمد کرے ورنہ پارٹی حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہوجائیگی۔ اجلاس میں وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کے سا تھ اتحاد برقرار رکھنے یانہ رکھنے پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے بعد کیے گئے اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کوایک ہفتے کا وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت جمہوری وطن پارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پرعمل درآمد کرے۔ اعلامیہ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے معا ہدے پرعمل نہ ہونے پرجے ڈبلیو پی وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیا رکرے گی۔