چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ نام کب بدلاگیا۔فائل فوٹو
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ نام کب بدلاگیا۔فائل فوٹو

ے نظیرانکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کےخلاف درخواست سماعت کیلیے منظور

لاہورہائیکورٹ نے بے نظیر انکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کےخلاف درخواست سماعت کیلیے منظور کرلی،عدالت نے کہاکہ کیا وفاقی حکومت کے اس طرح کے اقدامات صوبائی خود مختاری کے خلاف تو نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سیکریٹری بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام عدالت میں پیش ہوئیں،سرکاری وکیل نے کہاکہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام چل رہا ہے،سیکریٹری بی آئی ایس پی نے کہاکہ ڈاکٹر ثانیہ اس وقت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ہیں،اس وقت وسیلہ حق احساس کفالت سمیت دیگرکئی پروگرامز چل رہے ہیں ۔

چیف جسٹس قاسم خان نے استفسارکیا کہ کیا آخری الیکشن سے پہلے بے نظیرانکم سپورٹ کے نام سے لوگوں کو مالی امداد دی جاتی تھی ؟چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ نام کب بدلاگیا۔

سیکریٹری نے کہاکہ کفالت احساس ایمرجنسی کے نام سے بے نظیرانکم سپورٹ کے تحت رقم دی جا رہی ہے چیف جسٹس نے وفاق کے وکیل سے استفسارکیا کہ کیا یہ وفاقی حکومت نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی؟،کیا ایک ایکٹ آئینی حیثیت لے سکتا ہے؟۔

عدالت نے بے نظیرانکم سپورٹ کا نام تبدیل کرنے کےخلاف درخواست سماعت کیلیے منظورکرلی،عدالت نے کہاکہ کیا وفاقی حکومت کے اس طرح کے اقدامات صوبائی خود مختاری کے خلاف تو نہیں۔