وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے، کسی اورکی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
فاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں واضح کیا ہے کہ اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے، کسی اورکی خواہش پر استعفیٰ دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وفاقی وزیرفواد چوہدری کامزید کہنا ہے کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں۔