پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزمیں کمی آنے کے دعوے غلط ثابت ہوگئے،اچانک تیزی دیکھنے میں آئی اوریہ مہلک وبا گزشتہ 24 گھنٹوں میں 148 قیمتی جانوں کو نگل گئی جبکہ مزید چار ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 21 ہزار835 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 4 ہزار44 افراد میںوائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار970 ہو گئی ہے جن میں سے 3903 افراد انتقال کرگئے ہیں جبکہ 81 ہزار307 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرہ افراد سندھ میں ہوگئی ہے جہاں تعداد 74 ہزار 70 ہے جبکہ پنجاب میں 71 ہزار191، بلوچستان میں 9 ہزار817، کے پی کے میں 23 ہزار887، اسلام آباد میں 11 ہزار710، آزاد کشمیر میں 930 اور گلگت بلتستان میں1365 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔
کورونا وائرس کے باعث اب تک ملک بھر میں مجموعی طورپر3903 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ 1602 پنجاب میں ہے جبکہ سندھ میں 1161، کے پی کے 869، بلوچستان میں 108، اسلام آباد میں 115، آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں 25 افرادانتقال کر گئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض اب تک سندھ میں صحت یاب ہوئے ہیں جہاں تعداد 39 ہزار 429 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 20 ہزار 262، کے پی کے میں 11 ہزار97، اسلام آباد میں 5 ہزار424 ، بلوچستان میں 3710، گلگت بلتستان میں 995 اورآزاد کشمیر میں اب تک 390 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔