لاہور کے ینگ ڈاکٹرزنے ایس اوپیز بننے اور ان پر عملدرآمد تک سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
لاہورکے جنرل اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا کے حوالے سے ہر حکومتی فیصلہ غلط ثابت ہوتا رہا ہے، حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی ضد ہیلتھ پروفیشنلزپرلاگو کرنا چاہتی ہے۔
ینگ ڈاکٹرزنے کہا کہ ایس او پیز بنائے اوران پرعملدرآمد ہوئے بغیراو پی ڈیز میں کام نہیں کریں گے، حکومت اپنی ناکامی اور نااہلی ہم پر ڈالنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 60 ڈاکٹروں سمیت 100 سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار ہو چکے، رسک الاؤنس تمام ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے ہونا چاہیے،ایک ہفتے تک ہیلتھ پروفیشنلز کو رسک الاؤنس نہ دیا گیا تو ہم مزید خدمات سرانجام نہیں دیں گے۔