حکومت پاکستان نے40 ہزار روپے والے بانڈ کیش کروانے کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کردی۔
حکومت نےدوسری مرتبہ بانڈکیش کرانےکی مدت میں اضافہ کیا ہے۔ خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے متعلق بانڈزکیش کروانےکی آخری تاریخ31 دسمبر2020 تک بڑھا دی ہے۔ بانڈ کیش کروانے کی مدت 30جون کوختم ہوگئی تھی جس کے بعد اس میں6 ماہ کا اضافہ کیا گیا۔
ان بانڈز کے بدلے میں نیشنل سیونگ سرٹیفیکٹ بھی لیے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں فارم بھرکررقم بانڈ کےمالک کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاسکے گی۔
حکومت نے جون2019 میں 40 ہزار روپے والے پرائزبانڈ پر پابندی عائد کی تھی اور حامل ہذا افراد کو وقت دیا تھا کیش کروا لے۔ ابتدائی طور پر بانڈ کیش کروانے کی آخری تاریخ31 مارچ2020 مقرر کی گئی تھی۔
تاہم بانڈ کیش کروانے کی مدت میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے تاکہ پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
پرائز بانڈ اسٹیٹ بینک، حبیب بینک، یونائٹڈ بینک، نیشنل نیبک، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک اور بینک الفلاح کی مخصوص برانچوں سے بھی تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔