پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت فرد جرم سے پہلے اس درخواست پر فیصلہ کرے ،جج احتساب عدالت اعظم خان نے کہاکہ ہم نے فردجرم کیلیے تمام انتظام کرلیا،آپ نے نئی درخواست دےدی،یہ درخواست آپ پہلے بھی دائر کرسکتے تھے ۔
جج احتساب عدالت نے کہاکہ آپ اپنی درخواست پر دلائل دیں ،اس پر فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ میری اپنی درخواست پر تیاری نہیں ہے مجھے تیاری کیلیے وقت دیا ،نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ درخواست آپ کی جانب سے دائر کی گئی ہے تیاری کی مہلت ہمیں مانگنی چاہیے تھی۔
فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ آئندہ منگل کو کیس سماعت کےلئے رکھ لیں،مجھے ریسرچ کرنی ہے،جج اعظم خان نے کہا کہ آپ 9 جولائی کو پیش ہو جائیں، فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ 9جولائی کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔
عدالت نے کہاکہ آج فردجرم عائدنہیں کی جائےگی،آصف زرداری اور دیگر ملزموں کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی۔