تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سماجی تنظیم فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے گجر نالے کے کچرے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تصویر لگادی اورانوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
عالمگیر خان نے گجر نالہ پہنچ کروزیراعلیٰ سندھ کا مجسمہ کھڑا کیا اور سندھ حکومت کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔
فکس اٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ ادھر آئیں اور اپنی رین ایمرجنسی کے دعوؤں کو دیکھ لیں ،گجرنالے پر تاحال صفائی کے اقدامات نہیں کیے گئے، بارش سے تین روز پہلے مشینری حاصل کر کے بس صفائی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔
سندھ حکومت کی نہ اہلی کی وجہ سے کراچی شہر کی سڑکوں پر سیلاب کا خطرہ۔#Fixit pic.twitter.com/7Ik1ravBlY
— Alamgir Khan (@AKFixit) July 5, 2020
اُن کا کہنا تھا کہ ’این ڈی ایم اے نے اربن فلڈ کی وارننگ جاری کی اُس کے باوجود شہرکے 30 سے زائد نالوں کو نکاسی کے قابل نہیں بنایا گیا، ہم گزشتہ چار سال سے نالوں کی صفائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ لوگ کرونا سے کم جبکہ سندھ حکومت کی نااہلی سے زیادہ مریں گے، سندھ حکومت کے وزرا صرف فوٹو سیشن کیلیے نالوں کا دورہ کررہے ہیں لیکن عملی طورپرکوئی کام نہیں کیا گیا۔