اسلام آبادہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ادائیگی نجی بینک کو آﺅٹ سورس کرنے کے خلاف کیس میں پوسٹل سروسز کو 14 جولائی تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ قانون آپ کو کسی پنشنرکی پنشن سے کٹوتی کااختیار نہیں دیتا۔
نمائندہ پوسٹل سروسز نے کہاکہ ہم نے اوریجنل پنشن سے کوئی کٹوتی نہیں کی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ پبلک منی آپ کیوں خرچ کررہے ہیں ؟،آپ ریفارمزلا رہے ہیں عدالت آپ کو سراہتی ہے ۔
نمائندہ پی او پی نے کہاکہ پاکستا ن کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا اس میں پوسٹ آفس سے کچھ متعلقہ نکات ہیں،نمائندہ پوسٹل سروسز نے کہاکہ نجی بینک کو آﺅٹ سورس کرنے سے متعلق پراسس میں 120 دن لگے ،عدالت نے کہاکہ قانون آپ کو کسی پنشنرکی پنشن سے کٹوتی کااختیار نہیں دیتا۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے پوسٹل سروسزکو14 جولائی تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے کنٹرولر جنرل ملٹری اکاﺅنٹس اوراکاﺅنٹنٹ جنرل کوبھی جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت21 جولائی تک ملتوی کردی۔