احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی طلبی کااشتہار جاری کردیااور آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا اشتہارجاری کردیا،نیب کی جانب سے نوازشریف کی طلبی کااشتہارعوامی مقامات پرچسپاں کردیاگیا۔
احتساب عدالت نے کہاہے کہ نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سے مفرورہیں ،نوازشریف کواشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کردی،عدالت نے نوازشریف کوجواب کیلیے17 اگست تک آخری موقع دے دیاہے۔
عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب کوارسال کردیئے،آصف زرداری کے 50 ہزارمچلکوں کیساتھ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں،عدالت نے کہاہے کہ آصف زرداری ضامن کےساتھ پیش نہ ہوئے توگرفتارکرکے پیش کیاجائے۔